اہم ترین

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا)...

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ کی موجودہ مالی و انتظامی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی تیزی سے شدید بحران کی جانب بڑھ رہی ہے اور اساتذہ کو تاحال ان کی تنخواہیں نہیں دی گئیں۔
پیوٹا نے واضح کیا کہ تنخواہ اساتذہ کا بنیادی حق ہے، کوئی احسان نہیں،

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

لہٰذا تمام واجب الادا رقم فوری ادا کی جائے۔ تنظیم نے خزانچی کو مالی امور میں ناکام قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تنخواہوں میں تاخیر انتظامی نااہلی اور عدمِ جوابدہی کی واضح دلیل ہے۔ پیوٹا کے مطابق انتظامیہ تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور نئے طلبہ کی دیکھ بھال کے بجائے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔

تنظیم نے خبردار کیا کہ اگر بحران کو ناقابلِ واپسی حد تک پہنچنے سے پہلے حل نہ کیا گیا تو اساتذہ اپنے حقوق اور جامعہ کی بقا کے لیے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائیں گے۔