اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز میں 4دن آن کیمپس کلاسز2،دن آن لائن پڑھائی کا فیصلہ

پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز میں 4دن کلاسز2دن آن لائن پڑھائی کا فیصلہ

لاہور (تعلیمی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز کی ہفتہ وار چھٹیوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اب تمام تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو تاحکمِ ثانی بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو اضافی وقت فراہم کرنا اور تعلیمی سرگرمیوں کو زیادہ متحرک بنانا ہے، تاہم تعلیمی سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے آن لائن کلاسز جاری رکھنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

آن لائن تعلیم کے لیے ایس او پیز اور عملدرآمد:

نوٹیفکیشن میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن تعلیم کے لیے جامع ایس او پیز (ضابطہ کار) فوری طور پر جاری کریں تاکہ تعلیمی عمل میں کوئی تعطل نہ آئے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام طلبہ کے بہترین مفاد میں لیا گیا ہے اور اس کے اثرات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔