اہم ترین

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف...

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے...

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں...

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نویں جماعت کی رجسٹریشن کے شیڈول میں توسیع، نیا شیڈول جاری

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک (نویں جماعت) کے طلبہ اور تعلیمی اداروں کے لیے اہم خبر آ گئی ہے۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے تعلیمی سیشن 2026-2028 کے باقاعدہ طلبہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کیے گئے فیصلے کے مطابق، نئے شیڈول کے تحت نویں جماعت کے طلبہ اب 25 اپریل سے 22 جون 2026 تک بغیر کسی لیٹ فیس یا اضافی چارجز کے اپنے داخلہ فارم اور رجسٹریشن آن لائن جمع کروا سکیں گے۔

مزید برآں، وہ طلبہ یا ادارے جو مقررہ وقت پر فارم جمع نہیں کروا سکیں گے، انہیں 23 جون سے 7 جولائی 2026 تک 600 روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی سہولت دی جائے گی۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد، تمام تعلیمی بورڈز نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی اور ہجوم سے بچنے کے لیے نئے شیڈول کے مطابق مقررہ تاریخوں کے اندر رجسٹریشن کا عمل لازمی مکمل کریں۔