اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے تعلیمی سیشن 2026-2028 کے لیے نویں جماعت (کلاس نہم) کے ریگولر طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ شیڈول کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے لیے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا تعین کر لیا گیا ہے۔ طلبہ اور تعلیمی ادارے درج ذیل شیڈول کے مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے:

داخلہ شیڈول کی تفصیلات:

بغیر لیٹ فیس کے داخلہ: 25 اپریل 2026 سے 8 جون 2026 تک۔

لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ: 9 جون 2026 سے 22 جون 2026 تک (800 روپے فی طالب علم اضافی فیس ادا کرنی ہوگی)۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ شیڈول تعلیمی اداروں میں داخلے، آن لائن ڈیٹا انٹری اور اصل کمپیوٹرائزڈ فیس چالان کے ساتھ انرولمنٹ ریٹرن کی ہارڈ کاپی جمع کروانے کے لیے حتمی ہے۔

سیکرٹری پی بی سی سی (PBCC) رضوان نذیر کی جانب سے جاری کردہ اس مراسلے کی کاپیاں تمام متعلقہ حکام بشمول سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔