پنجاب میں دو مرحلوں میں 300نواز شریف سکول آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے۔ رانا سکندر حیات

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس، نواز شریف سکول آف ایمیننس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ
صوبہ پنجاب میں دو مرحلوں میں 300نواز شریف سکول آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے۔

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چئیرمین ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر شاہد فرید نے خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے نواز شریف سکول آف ایمیننس منصوبے پر بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبہ بھر 300نواز شریف سکولز آف ایمیننس کھولے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں 128 نواز شریف سکول آف ایمیننس قائم کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد بچوں کو عالمی معیار کی جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔ 128 میں سے 89 سکولز تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں میں 50 فیصد سے زائد پیش رفت حاصل کر چکے ہیں، جبکہ باقی سکولز کی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جا سکے۔ منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے،

جبکہ داخلوں، آپریشنلائزیشن اور فزیکل ویریفکیشن کا عمل بھی جاری ہے۔اب تک 76 ہزار 951 طلبہ و طالبات کا اندراج مکمل ہو چکا ہے، جن میں 39 ہزار 336 طلبہ اور 37

ہزار 615 طالبات شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار والدین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور منصوبے کی وسیع کامیابی کا واضح ثبوت ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ طلبہ کو مفت درسی کتب فراہم کی جائیں گی۔ پرائمری سطح پر کو ایجوکیشن ماڈل بھی مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔مزید برآں، ہر سکول میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

جن میں سائنس لیبز، روبوٹکس لیبز، کمپیوٹر لیبز، سمارٹ بورڈ کلاس رومز، ای سی سی ای (ECCE) رومز اور کھیل کے وسیع میدان شامل ہیں۔ ان سہولیات کا مقصد طلبہ کی تخلیقی، سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دینا ہے۔داخلہ ٹیسٹ فیز ون کے لیے جون کے تیسرے ہفتے جبکہ فیز ٹو کے لیے جولائی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہیں۔
نواز شریف سکول آف ایمیننس منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کا عملی اظہار ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف معیاری تعلیم کو عام کرے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجی، سائنسی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دے گا۔ والدین کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ

حکومتِ پنجاب درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم ہر بچے کو وہ تعلیمی ماحول فراہم کریں گے جہاں وہ عالمی سطح پر مقابلہ کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اس منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کسی بھی سطح پر معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سکولوں میں پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس لازمی مضمون قرار

ملک کی تعلیمی تاریخ میں پہلا بڑا قدم: پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس لازمی…

1 day ago

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں اثر و رسوخ اور اقربا پروری کا راج، درجنوں بااثر افسران سیکریٹریٹ پر قابض

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں اثر و رسوخ اور اقربا پروری کا راج؛ ڈیپوٹیشن اور…

1 day ago

پشاور یونیورسٹی میں ڈپلوما، سرٹیفکیٹ اور دیگر تمام فیس رعائیتیں ختم

پشاور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف پشاور نے ڈپلوما، سرٹیفکیٹ اور مختلف پروگراموں میں زیرِ تعلیم…

6 days ago

قائد اعظم یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی عدم تعیناتی پر طلبہ کی ہڑتال آج بھی جاری رہے گی

اسلام آباد (تعلیمی رپورٹر) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مستقل وائس چانسلر کی طویل…

6 days ago

کے پی کے سکولوں کے لیے نیا تعلیمی نظام الاوقات جاری، اہم تبدیلیاں اور نئی ہدایات متعارف

پشاور (نیوز رپورٹر) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے…

6 days ago

پنجاب میں ہمت کارڈ پروگرام میں غفلت پر محکمہ خصوصی تعلیم کے 7 سینئر افسران معطل

لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ خصوصی تعلیم (اسپیشل ایجوکیشن) پنجاب نے حکومت کے فلیگ شپ "ہمت…

6 days ago