اہم ترین

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی...

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر...

پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ 15 مئی کے بعد ہوگا، رانا سکندر حیات

پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ 15 مئی کے بعد ہوگا، رانا سکندر حیات تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے گرمیوں کی تعطیلات میں 20 دن تک کمی کی تجویز، حتمی منظوری وزیراعلیٰ دیں گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 2026 کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چھٹیوں کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت اس سال طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے موسمِ گرما کی چھٹیوں کے دورانیے میں 15 سے 20 دن کی کمی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی سال میں تدریسی ایام کی تعداد کو 180 سے بڑھا کر 190 دن تک لانا چاہتی ہے تاکہ سلیبس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صرف موسمِ گرما ہی نہیں بلکہ موسمِ سرما کی چھٹیوں میں بھی 5 سے 6 دن کی کٹوتی کی تجویز زیرِ غور ہے۔

وزیرِ تعلیم نے زور دے کر کہا کہ ضرورت سے زیادہ چھٹیاں طلبہ کے قیمتی وقت کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں، جس کا ازالہ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چھٹیوں کے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا، اس وقت تک سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔