بریکنگ نیوز

پنجاب میں 8 ویں کے نتائج کا اعلان، مجموعی نتیجہ 88 فیصد رہا

آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم، پیکٹا ٹیم کی تحسین

( ایجو کیشن رپورٹر)لاہور
پنجاب میں 8 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نتائج دیکھنے کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ پبلک سکولوں کے طلباء 8 ویں کا نتیجہ pectaa.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔ آٹھویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 88 فیصد رہا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کامیاب طلباء اور پیکٹا کے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی۔ پیپر چیکنگ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں بھی مشین مارکنگ کے ذریعے نتائج تیار کیے جائیں گے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ صوبے میں طویل عرصہ بعد بورڈ طرز پر آٹھویں کے امتحان بحال ہوئے۔ دس لاکھ کے قریب طلباء نے امتحان دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بورڈ طرز پر ہشتم امتحانات کا آغاز طلباء کی کارکردگی بہتر انداز میں جانچنے کیلئے کیا گیا ہے۔

شفافیت یقینی بنانے کیلئے پرچوں پر کیو آر کوڈ بھی لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے اسسٹمنٹ ٹیم کیلئے اعزازیہ کا بھی اعلان کیا جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب

نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کامیاب طلباء کو مبارکباد دی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

17 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

17 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

17 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

20 گھنٹے ago

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

2 دن ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

2 دن ago