spot_img

ذات صلة

جمع

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز...

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور...

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا...

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

جمرود (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ سے پھنسے...

پنجاب, پہلی سے پانچویں جماعت کے نصاب میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، نیا نصاب اگلے تعلیمی سال سے نافذ ہوگا

نصاب کو مختصر اور آسان بنایا جائے گا، غیر ضروری مواد کے خاتمے سے طلبہ پر بوجھ کم ہوگا

ڈیجیٹل تعلیم، اخلاقیات اور ماحولیات کو نصاب کا حصہ بنانے کی اصولی منظوری

لاہور (نمائندہ اردو تعلیم) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پہلی سے پانچویں جماعت کے نصاب میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نئے تعلیمی سال سے نظرثانی شدہ نصاب نافذ کر دیا جائے گا۔

تعلیمی حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد نصاب کو مختصر اور سادہ بنانا ہے۔ نئے نصاب میں غیر ضروری اور زائد مواد کو کم کیا جائے گا تاکہ چھوٹے بچوں پر تعلیمی بوجھ کم ہو سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نصاب ایڈوائزری بورڈ نے ان تبدیلیوں کی اصولی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز (SLOs) کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی تاکہ سیکھنے کے عمل کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔

نئے نصاب کی اہم خصوصیات

  • جدید مضامین کی شمولیت: نئے نصاب میں ڈیجیٹل تعلیم، اخلاقیات اور ماحولیات کے موضوعات کو باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے گا۔
  • عملی تعلیم پر زور: چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کریکیولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق نئے نصاب پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ بچوں کو بامقصد اور عملی تعلیم فراہم کی جا سکے۔
  • ایس ایل اوز میں کمی: سیکھنے کے عمل کو سادہ بنانے کے لیے ایس ایل اوز کو محدود کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، سی سی پی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ ایس او پیز اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


تعلیمی خبروں کے لیے وزٹ کریں

UrduTaleem.com