Categories: تازہ ترین

پنجاب کے سکولوں میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کی بحالی کا بڑا فیصلہ، اکتوبر سے دسمبر تک میگا سپورٹس ایونٹ ہوگا

انعامی رقم 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 1 لاکھ مقرر؛ دسمبر میں ہونے والے فائنل ایونٹ کی میزبانی لاہور بورڈ کرے گا: رانا سکندر حیات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام چیئرمین بورڈز اور سی ای اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو گراس روٹ لیول پر بحال کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اکتوبر سے دسمبر تک صوبہ بھر کے تمام اسکولوں میں میگا سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کی منظوری دی گئی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ پبلک اسکولوں کے درمیان تحصیل، ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، جبکہ دسمبر میں ہونے والے فائنل ایونٹ کی میزبانی لاہور بورڈ کرے گا۔ انہوں نے انعامی رقم کو بڑھا کر بالترتیب 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 1 لاکھ روپے مقرر کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ طلباء اور طالبات کے لیے ہر کیٹیگری کی الگ الگ انعامی رقم مختص کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر تعلیم کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ:

  • صوبے کے تمام 35 ہزار اسکولوں میں سپورٹس کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

  • اب تک 450 اسکولوں میں کھیلوں کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ کبھی اسکول کھیلوں کی نرسریاں ہوا کرتے تھے جنہوں نے ملک کو بہترین کھلاڑی دیے، کھیلوں کی بحالی سے طلباء کی تعلیمی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے حکام کو سپورٹس کٹ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بہترین ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مکمل سپورٹ اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آئندہ 3 سالوں کی جامع پالیسی مرتب کی جائے اور اگلے سال اس مشن میں نجی اسکولوں کو بھی برابر شامل کیا جائے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ کی موجودہ مالی و…

13 گھنٹے ago

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

14 گھنٹے ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

19 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

19 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

2 دن ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

2 دن ago