لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (11ویں) اور پارٹ ٹو (12ویں) کے سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کے اعلان کی حتمی تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔
بورڈ حکام کے مطابق تمام اضلاع کے تعلیمی بورڈز متفقہ شیڈول کے تحت نتائج کا اعلان کریں گے
انٹر پارٹ ٹو (12ویں جماعت) کے نتائج: پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 23 ستمبر کو کریں گے۔ رواں سال صرف لاہور بورڈ کے تحت 2 لاکھ سے زائد جبکہ صوبے بھر سے لاکھوں طلبہ و طالبات نے ان امتحانات میں شرکت کی ہے۔
پوزیشن ہولڈرز کا اعلان: تمام بورڈز نتائج کے باضابطہ اعلان سے ایک روز قبل 22 ستمبر بروز منگل شام 4 بجے اپنے اپنے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کریں گے۔
انٹر پارٹ ون (11ویں جماعت) کے نتائج: صوبے کے تمام 9 تعلیمی بورڈز (لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال اور سرگودھا) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 22 اکتوبر کو کریں گے۔
تمام تعلیمی بورڈز کے مطابق نتائج کی آن لائن اور ایس ایم ایس پورٹلز پر فراہمی کے لیے تمام تر انتظامی اور فنی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
لاہور(سپیشل رپورٹر) سیشن عدالت اوکاڑہ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی خاتون استاد کو ہراساں کرنے…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر و قائم مقام ریکٹر…
کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستان بھر میں اپنے تمام دفاتر،…
ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو گورنر خیبر…