spot_img

ذات صلة

جمع

تدریسی اوقات میں اساتذہ کے سرکاری دفاتر جانے پر پابندی عائد

ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کا...

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کو صفائی اور سپورٹس کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں صفائی اور سپورٹس کے لیے اہم ہدایات جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور سپورٹس سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدم عملدرآمد کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

صفائی اور مرمت سے متعلق ہدایات:

  • اسکولوں میں درختوں کی تراش خراش، گھاس کی کٹائی اور چھتوں کی صفائی کو فوری یقینی بنایا جائے۔

  • پانی کی ٹینکیوں اور واش رومز کی صفائی کے ساتھ حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

  • اسکول انتظامیہ کو کچرا فوری طور پر تلف کرنے اور عمارتوں، دروازوں و کھڑکیوں کی معمولی نوعیت کی مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپورٹس اور تعلیمی ماڈیول:

  • اسکولوں میں لائف سکلز اور شہری شعور کا ماڈیول مقررہ ٹائم لائن کے مطابق نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر اسکول میں ہفتہ وار کم از کم 3 سپورٹس پیریڈز مختص کرنے اور سپورٹس کمیٹیاں تشکیل دے کر کھیل شروع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

تعمیراتی کام اور سیفٹی ایس او پیز:

  • جاری تعمیراتی کام، اضافی کلاس رومز اور خطرناک عمارتوں کے مسائل معیار اور رفتار کے ساتھ جلد حل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل اور کسی بھی ناہمواری پر فوری اعلیٰ حکام کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) کو ان احکامات پر سخت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔