اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ، سی ٹی آئیز کی نئی بھرتیوں کی منظوری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں تدریسی ضروریات اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کالج ٹیچنگ انٹرنز  بھرتی کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ ہائر ایجوکیشن (ایچ ای ڈی) کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سرکاری کالجوں میں اساتذہ اور طلبہ کے تناسب اور تدریسی بوجھ کا جائزہ لے کر ضرورت کے مطابق عارضی بنیادوں پر انٹرنز کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے۔ اس اقدام کا مقصد کالجوں میں تعلیمی عمل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ہر سال اس پروگرام کے تحت اساتذہ کی خدمات حاصل کرتی ہے۔ گزشتہ تعلیمی سال 2025-26 کے دوران پنجاب بھر میں 8 ہزار 84 سی ٹی آئیز بھرتی کیے گئے تھے، جن میں مختلف کیٹیگریز کے لیے کوٹہ بھی شامل تھا۔ ان میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے لیے 7 ماہ جبکہ بی ایس پروگرامز کے لیے 10 ماہ کی تعیناتی کی گئی تھی اور ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا گیا تھا۔ اس سے قبل 2024-25 میں 7 ہزار 354 انٹرنز کو 6 ماہ کے لیے 50 ہزار روپے ماہانہ پر رکھا گیا تھا