اہم ترین

 ضلع اورکزئی میں اغواء ہونے والے ہائی سکول کے پرنسپل رہا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ حصوصی) قبائلی ضلع اورکزئی میں...

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی...

ڈاکٹر ثمرین مشتاق نشتر یونیورسٹی میں پروفیسر آف ریڈیالوجی تعینات

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان...

چار ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور میں صوبائی حکومت نے...

 پنجاب یونیورسٹی, شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام صنفی تشدد پر سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیرِ اہتمام "صنفی بنیاد پر تشدد: قوانین

چیلنجز اور تدارک” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیہیویئرل اینڈ سوشل

سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور ثاقب الحسن، اور کنوینیئر ایکسٹرنل لنکیجز

کمیٹی ڈاکٹر امبرین صلاح الدین سمیت اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ویٹرنری یونیو رسٹی لاہور میں منشیات کے غلط استعمال کی روک تھام کے مو ضوع پر آ گا ہی سیمینار

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے صنفی بنیاد پر تشدد سے وابستہ مختلف نوعیت کے چیلنجز کو اجاگر کرتے

ہوئے انسانی فلاح و بہبود اور صحت پر اس کے مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے تشدد اور

صحت کے باہمی تعلق پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کو محض ایک قانونی مسئلہ

سمجھنے کے بجائے وسیع سماجی اور صحتِ عامہ کے اہم مسئلے کے طور پر دیکھنے اور سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔