اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

 پنجاب یونیورسٹی میں 3 روزہ کتاب میلہ شروع

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کا باقاعدہ

افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ کتاب

سے دوری نئی نسل کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے، اس لیے نوجوانوں کو مطالعے کی جانب راغب کرنا اور انہیں

کتاب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پرانی سکیم طلبہ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ جمع کرانے کی مہلت میں اضافہ

سلیم، سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی عہدیدارن اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  یہ تین روزہ کتاب

میلہ نیو کیمپس فیصل آڈیٹوریم کے کاریڈور میں 15 سے 17 اکتوبرتک جاری رہے گا۔ کتاب میلے میں 114 سے زائد

اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔

 وائس چانسلر نے کتاب میلے کے تحت ‘لٹریری فیسٹیول 2026ء’ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطمئن اور بہترین

زندگی گزارنے کے لیے ایک دوسرے کا احترام اور عزت کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے ‘عارفانہ ادب اور تصورِ انسان’ کے

موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد ادب، علم و فکر اور تخلیقی مکالمے کو فروغ دینا اور

علمی و ادبی موضوعات پر اظہارِ خیال کے مواقع فراہم کرنا ہے۔