لاڑکانہ (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا باقاعدہ
افتتاح کر دیا ہے۔ اس پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے
سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے انتخابات، سید غفران عالم صدر منتخب
شاہ نے بتایا کہ بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق حکومتِ سندھ دور دراز اور پس ماندہ علاقوں میں جدید و اعلیٰ تعلیم
کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اور یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا قیام اسی تسلسل کی ایک اہم کڑی ہے۔