لاہور(نیٹ نیوز) وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی اقدام کے تحت چین میں 1,000 پاکستانی زرعی گریجویٹس کی
کیپیسٹی بلڈنگ کا تیسرا مرحلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس فیز کے تحت پاکستان سے تعلّق رکھنے والے 107
زرعی ماہرین چین کے صوبے شانشی کے شہر ینگ لنگ میں واقع نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی میں جدید
زرعی ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تربیت حاصل کریں گے۔ یہ خصوصی تربیتی پروگرام تین ماہ کے دورانیے پر مشتمل ہے۔
چار ارب روپے خرچ ، 11 سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج فنکشنل نہ ہو سکا
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق افتتاحی تقریب اس پاکستانی پہل کاری کے تازہ ترین مرحلے کی عکاس تھی، جس کا
بنیادی مقصد مجموعی طور پر 1,000 پاکستانی زرعی ماہرین کو چین میں جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی اور تدریسی
و عملداری کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کی بدولت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور جدید
تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔