ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےڈاکٹر وسیم قاضی کو آئندہ 4 برس کے لیے ملک کی سب سے بڑی درسگاہ، جامعہ کراچی کا نیا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈاکٹر وسیم قاضی گزشتہ دو برس سے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ نجی شعبے کی معروف درسگاہ اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔ جامعہ کراچی کے ایکٹ کے تحت ان کی تقرری چار سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔
پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات
سرچ کمیٹی کے نمبرز اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کی صبح تلاش کمیٹی کے تجویز کردہ تینوں نامزد امیدواروں — ڈاکٹر وسیم قاضی، ڈاکٹر معظم خان اور ڈاکٹر شفیق الرحمن — سے خود انٹرویو و ملاقات کی تھی، جس کے بعد ڈاکٹر وسیم قاضی کے نام کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں قائم تلاش (سرچ) کمیٹی نے امیدواروں کی درجہ بندی میں ڈاکٹر وسیم قاضی کو
اور ڈاکٹر شفیق الرحمان کو نمبر دیے تھے۔
جامعہ کراچی میں انتظامی خلا کا خاتمہ یاد رہے کہ جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی چار سالہ مدت 28 جولائی 2026 کو مکمل ہو گئی تھی، جس کے بعد این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد کو جامعہ کراچی کا اضافی چارج سونپا گیا تھا
(جو اس وقت 20 روزہ بیرون ملک دورے پر ہیں)۔ مستقل وائس چانسلر کی تقرری سے جامعہ کراچی میں طویل عرصے سے جاری انتظامی عدم استحکام کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…
آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…
مظفرآباد (نمائندہ حصوصی) میرپور تعلیمی بورڈ نے ایف اے اور ایف ایس سی (پارٹ اول…