اہم ترین

لاہور بورڈ، میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے لیے رول نمبر سلپس جاری

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک (نویں...

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز سال اول اور دوم کےنتائج کا اعلان

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے...

طالبہ سے زیادتی کی خبروں پر بھارتی یونیورسٹی میں شدید ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

امرتسر (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پھگواڑہ میں...

سرکاری کالجز کو 25الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری

لاہور (خبر نگار) حکومت نے صوبے کے سرکاری کالجز...

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز سال اول اور دوم کےنتائج کا اعلان

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز سال اول اور سال دوم کے رزلٹ کی اشاعت کر دی ہے-سال اول میں 39024 طلباء وطالبات نے شرکت کی 16013 پاس ہوے اور رزلٹ کا تناسب 41.02 فی صد رہا اسی طرح سال دوم میں 30901 طلبہ نے شرکت کی

سرکاری کالجز کو 25الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری

جسمیں سے 13843 کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 44.70 فی صد رہا رزلٹ کی باقاعدہ اشاعت چیرمین فنی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر فیصل محمود نے بٹن پریس کر کے کی ۔سیکرٹری بورڈ چوہدری محمد حفیظ ۔کنٹرولر امتحانات ملک عرفان قاسم،ڈپٹی سیکرٹری حفیظ الرحمن اور سسٹم اینا لسٹ سیدہ فاطمہ اقبال کے علاؤہ بورڈ کے دوسرے افسران بھی موجود تھے

چیر مین بورڈ ۔سیکرٹری بورڈ اور کنٹرولر امتحانات نے پاس امیدوران کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔چیر مین ڈاکٹر فیصل محمود نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کا کالج وایز رزلٹ ٹیوٹا پنجاب کو بھی بھیجا جاے تا کہ وہ آپنے اداروں کی کارکردگی سے آگاہ ہوں اور جائزہ لے سکیں۔ رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے ۔