اہم ترین

کراچی، سکول ویگنوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائد 

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)کراچی میں وزیر تعلیم نے سکول ویگنوں...

کون بنے گا ایک دن کا کمشنر؟  فیصل آباد ڈویژن میں مقابلے کا امتحان

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کون بنے گا ایک دن...

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ ہائی سکول جیاموسیٰ کا دورہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی...

قائد اعظم یونیورسٹی کراچی، مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی میں پھر ناکامی

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم قائد اعظم یونیورسٹی...

کراچی، سکول ویگنوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائد 

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)کراچی میں وزیر تعلیم نے سکول ویگنوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کے

استعمال پرسخت پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایات پر نجی سکولوں کو حفاظتی احکامات جاری

کر دیے گئےہیں جن کے تحت سکول وینز میں غیر محفوظ طریقے سے پیٹرول کی فراہمی پر بھی پابندی عائد ہے۔ وزیر

تعلیم کیجانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بوتلوں اور کین کے ذریعے گاڑیوں کو پیٹرول فراہم کرنا انتہائی

خطرناک ہے،

کون بنے گا ایک دن کا کمشنر؟  فیصل آباد ڈویژن میں مقابلے کا امتحان

جبکہ سکول وینز میں مقررہ گنجائش سے زائد طلبہ کو بٹھانے اور وین کے فٹ بورڈ پر کھڑا کر کے سفر کرانے پر بھی

مکمل پابندی ہوگی۔ مراسلے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ سکول ٹرانسپورٹ کے لیے سندھ حکومت کا فٹنس

سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی کاپی گاڑی میں موجود ہونا ضروری ہے، اور حفاظتی ہدایات کی خلاف

ورزی پر متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ طلبہ کی جان و سلامتی پر کوئی

سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔