spot_img

ذات صلة

جمع

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز...

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور...

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا...

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

جمرود (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ سے پھنسے...

کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک سے الحاق، طلبہ اب عالمی تحقیقی جرائد سے مستفید ہو سکیں گے

کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک سے الحاق، طلبہ اب عالمی تحقیقی جرائد سے مستفید ہو سکیں گے

کراچی (تعلیمی رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی نے طلبہ کے لیے تعلیمی و تحقیقی سہولیات کو بہتر بنانے کے مقصد سے ایک جدید لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے

جس کا افتتاح وائس چانسلر وسیم قاضی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سروش لودھی نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس نئی لائبریری میں میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے متعلق 6 ہزار سے زائد تعلیمی کتب موجود ہیں

جو طلبہ کو مطالعہ کا بہترین ماحول فراہم کریں گی۔ اس اقدام کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی نے اپنی ڈیجیٹل لائبریری کو بھی فعال کر دیا ہے اور اسے پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک (PERN) سے منسلک کر دیا گیا ہے

جس کی بدولت اب طلبہ اور فیکلٹی ممبران آن لائن تحقیقی جرائد اور عالمی تعلیمی وسائل تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تحقیق اور تعلیمی ترقی کو

مزید فروغ دینے کے لیے آنے والے مہینوں میں ایک انفارمیشن ریسورس سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔ یہ اقدامات یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور

طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔