اہم ترین

راولپنڈی، نجی سکول میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، حقائق چھپانے کی کوشش, ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود...

کوہسار یونیورسٹی مری کی وائس چانسلر کے والد کی وفات: صوبے بھر کے وائس چانسلرز، ایچ ای سی اور تعلیمی حلقوں کا گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

مری / لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)کوہسار یونیورسٹی مری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز کے والدِ محترم کے انتقال پر صوبے بھر کی تعلیمی فضا سوگوار ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں صوبے کی متعدد جامعات کے وائس چانسلرز، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED)، کوہسار یونیورسٹی مری کی فیکلٹی و ملازمین اور طلبہ و طالبات سمیت تمام تعلیمی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

تعزیتی پیغامات اور دعائیہ کلمات

ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کی روح کے لیے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے۔

صوبے بھر کی جامعات کے وی سیزمختلف سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے وائس چانسلر ڈاکٹر رافعہ ممتاز سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعلیمی برادری کے لیے ایک بڑا غم قرار دیا۔

کوہسار یونیورسٹی کی فیکلٹی و طلبہ کوہسار یونیورسٹی مری کے اساتذہ، عملے، اور طلبہ و طالبات نے غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا صبرِ جمیل عطا کرے