spot_img

ذات صلة

جمع

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز...

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور...

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا...

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

جمرود (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ سے پھنسے...

کیمبرج امتحانی نظام پر سوالیہ نشان، ریاضی کا پرچہ بھی لیک،وفاقی وزیر کا نوٹس

اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)پاکستان میں کیمبرج امتحانات کے پرچے لیک ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس کے نتیجے میں آج ہونے والا میتھ پیپر 2 بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔ اس صورتحال نے ملک بھر کے محنتی طلبہ اور والدین کو شدید ذہنی کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا سخت نوٹس

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیمبرج پرچوں کے مبینہ طور پر لیک ہونے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی محنتی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا:

“گزشتہ سال بھی اس طرح کے واقعات سامنے آئے تھے، کیمبرج کو اپنا امتحانی نظام مزید فول پروف اور مضبوط بنانا ہوگا۔ ان کوتاہیوں کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔”

فوری اقدامات کی ہدایت

وفاقی وزیر نے آئی بی سی سی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس معاملے پر کیمبرج حکام کے ساتھ فوری اجلاس طلب کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ:

  • آئی بی سی سی طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے فی الفور اقدامات کرے۔
  • شفاف امتحانی نظام اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
  • واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے اعادہ کیا کہ طلبہ کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔