اہم ترین

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات،ریاضی کا پرچہ آؤٹ، سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر)دنیا کے سب سے بڑے اور معروف امتحانی نظام کیمبرج انٹرنیشنل کے تحت ہونے والے امتحانات میں ریاضی کا پرچہ اور جوابات لیک ہو گئے ہیں، جس سے ملک بھر میں تشویش پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی دوپہر کو ہونے والا اے ایس لیول ریاضی 1 (کوڈ 9707/9709) کا پرچہ گزشتہ شب ہی سوشل میڈیا ایپ ریڈ اِٹ (Reddit) پر حل شدہ حالت میں وائرل ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ مئی جون سیشن کے امتحانات کے دوران پاکستان اور ریجن میں پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حل شدہ پرچہ متعلقہ ایپ پر مبینہ طور پر فروخت ہونے کے بعد واٹس ایپ کے ذریعے طالب علموں میں تیزی سے پھیل گیا۔ ابتدا میں غیر حل شدہ اور بعد ازاں حل شدہ پرچہ سامنے آنے سے امتحانی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔