پشاور (سپیشل رپورٹر)
حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبے کی 8 اہم جامعات میں نئے وائس چانسلرز کی تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف جامعات میں درج ذیل ماہرینِ تعلیم کو طور وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر جلیل خان
زرعی یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر عمران خان
شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی، پشاورڈاکٹر انیلہ انور
یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر حسن الامین
شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شرینگل ڈاکٹر اقبال منیر
یونیورسٹی آف ملاکنڈ ڈاکٹر محمد ادریس
یونیورسٹی آف صوابی ڈاکٹر محمد نسیم اللہ قریشی
یونیورسٹی آف ہری پور ڈاکٹر ساجد رشید احمد
نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی سے صوبے کی ان تمام اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں تدریسی، تحقیقی اور انتظامی امور میں بہتری اور پائیداری آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔یاد رہے
کہ یونیورسٹی آف ہری پور میں نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ساجد رشید گجر پرپنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے اور وہ مختلف اداروں میں انکوائریاں بھی بھگت چکے ہیں پنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری کے متاثرین نے
اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کے باوجود انہیں وائس چانسلر تعینات کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے انکا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث پروفیسر کا وائس چانسلر لگاے جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں میرٹ کی پالیسی کو پس پشت ڈالا گیا ہے
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…