Categories: بریکنگ نیوز

صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو کامیابی کے ساتھ مالی بحران سے نکال لیا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اعلان کیا ہے کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی

کیلئے ایک جدید سہولیات سے آراستہ ہال کی تعمیر کیلئے آنے والے بجٹ میں فنڈ مختص کیا جائیگا، جہاں تمام فارغ

التحصیل گریجویٹس کانووکیشن سمیت تمام بڑی تقریبات میں بھرپور انداز میں شرکت کر سکیں گے۔

سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ

ہماری مشترکہ کاوشوں اور دانشمندانہ منصوبہ بندی سے صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کو کامیابی کے ساتھ

مالی بحران سے نکال لیا گیا ہے۔ اب یہ یونیورسٹیز مالی خسارے کے بجائے سرپلس بجٹ کے ساتھ کام کر رہی ہیں جبکہ

صوبائی سطح پر صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کی رینکنگ تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ میر

سرفراز بگٹی، میر شعیب نوشیروانی اور راحیلہ حمید خان کا کردار اور وائس چانسلرز کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

گورنر نے فارغ التحصیل گریجویٹس، ان کے والدین، اساتذہ کرام اور یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

میں آپ تمام فارغ التحصیل ہونے والی پی ایچ ڈی سکالرز، ایم فل اور گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ اپنی

تعلیم کو تعمیری مقاصد کیلئے استعمال کریں، دیانتداری اور پروفیشنل مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور اپنی

برادری، معاشرے، بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بامعنی کردار ادا کریں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر سلیم کھوسہ،

میر عاصم کرد گیلو، رکن قومی اسمبلی اختر بی بی، سعیدالحسن مندوخیل، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر

ڈاکٹر روبینہ مشتاق، جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نجم الدین مینگل، دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ماہرین

تعلیم و ریسرچ سمیت گریجویٹس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

متروکہ وقف املاک بورڈ, 200 ہندو اور سکھ طلبہ کو ماہانہ سکالرشپس دینے کی منظوری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ نے ٹرسٹ پراپرٹیز کی جیو ٹیگنگ کا…

9 منٹس ago

سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف، ملوث پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ…

15 منٹس ago

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی…

22 گھنٹے ago

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

 اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد دنیا کی ٹاپ 500 اور…

22 گھنٹے ago

انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ ٹوبہ گریجویٹ کالج نے جیت لی

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن…

23 گھنٹے ago

فیصل آبادزرعی یونیورسٹی کا 29 واں کانووکیشن 25 نومبر ہوگا، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان ڈگریاں دینگے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا 29 واں کانووکیشن 25 نومبر 2026ء…

23 گھنٹے ago