اہم ترین

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے ...

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات...

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس...

کے پی کے ، امتحانی نظام ،اساتذہ کی ریشنلائزیشن اور بھرتیوں کے لیے اجلاس

امتحانی نظام کو مزید شفاف بنانے اور سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے

سیکرٹری محمد خالد خان کی زیرِ صدارت اجلاس: یکساں ایس او پیز کا نفاذ اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت

پشاور (نمائندہ خصوصی) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے بھر میں تعلیمی اصلاحات کی رفتار تیز کرنے، امتحانی نظام کو مزید شفاف بنانے اور سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

سیکرٹری محمد خالد خان کی زیرِ صدارت روڈ میپ امپلی منٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران امتحانات میں شفافیت اور یکسانیت یقینی بنانے کے لیے تمام امتحانی مراکز پر یکساں ایس او پیز نافذ کرنے اور طلبہ و والدین میں امتحانی نظم و ضبط سے متعلق آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن اور ای ٹی ای اے کے ذریعے بھرتیوں سمیت دیگر اہم امور پر پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔