Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeایکسکلوسیو نیوزکے پی کے سکولوں میں 'سکول لیڈر ایپ' کے ذریعے کڑی نگرانی...

کے پی کے سکولوں میں ‘سکول لیڈر ایپ’ کے ذریعے کڑی نگرانی کا آغاز

کے پی کے سکولوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ، ‘اسکول لیڈر ایپ’ کے ذریعے کڑی نگرانی کا آغاز

پشاور اسٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اسکولوں کے نظام میں شفافیت اور نظم و ضبط لانے کے لیے ‘اسکول لیڈر ایپ’ متعارف کروانے کا

حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اطلاق 16 مارچ سے ہو گا۔ اس جدید ڈیجیٹل سسٹم کے تحت اسکول لیڈرز کی کارکردگی، حاضری اور دوروں کی مانیٹرنگ اب آن لائن ایپ کے ذریعے کی جائے گی اور تمام اسکول لیڈرز کے لیے اپنی روزانہ کی سرگرمیاں اور وزٹ رپورٹس اسی ایپ پر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ایپ میں طلبہ کی تعلیمی تشخیص، ماڈل لیسن اور پی ٹی سی میٹنگز کا ریکارڈ جمع کرنے جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ مانیٹرنگ رپورٹس کی صداقت یقینی بنانے کے لیے ٹائم اسٹیمپ اور جی پی ایس ٹیگ شدہ تصاویر کا اپ لوڈ کرنا بھی لازمی ہو گا۔

ابتدائی طور پر اس نظام کو ایک ماہ کے لیے پائلٹ بنیادوں پر چلایا جائے گا جس کے بعد اسکول لیڈرز کا مستقبل اسی ایپ کی رپورٹنگ سے مشروط ہو گا۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ پہلی بار لاگ ان کے لیے آئی ڈی اور شناختی کارڈ نمبر بطور پاس ورڈ استعمال ہو گا،

تاہم فرائض میں غفلت یا ایپ کے ذریعے رپورٹنگ نہ کرنے والے اسکول لیڈرز کے خلاف سخت محکمانہ اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔