اہم ترین

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی...

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

 اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام...

انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ ٹوبہ گریجویٹ کالج نے جیت لی

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے...

فیصل آباد، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر مانیٹرنگ اسسٹنٹ معطل، انکوائری کا حکم

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب نے...

گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول



گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں فلاحی ادارے ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کے تعاون سے ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپورٹس فیسٹیول میں معروف اسپورٹس شخصیات،کالج فیکلٹی اور طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔

طالبات نے فٹبال،کرکٹ، رسہ کشی اور میوزیکل چیئر سمیت کئی مقابلوں میں کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اسپورٹس فیسٹیول کے دوران گراؤنڈ میں طالبات کے جوش و ولولے نے ماحول کو مزید گرما دیا۔

گورنمنٹ گرلز کالج تربت کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ  گرلز کالج تربت میں ایک روزہ اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

ایونٹ میں شریک طالبات نے کہا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹس مزید بھی ہونے چاہئیں تاکہ طالبات میں موجود صلاحیت ابھر کر سامنے آئے۔

طالبات کا مزید کہنا تھا کہ ہر اسکول اور کالج میں اس طرح کے ایونٹ کروا کر طالبات کو موقع دینا چاہیے۔

ایونٹ کے مہمان خصوصی اور معروف اسپورٹس شخصیات کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، خود اعتمادی اور مثبت رویوں کو فروغ دیتے ہیں۔ خواتین میں اسپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائےگا۔

تقریب کے اختتام پر ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات میں ٹرافیز اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں