Categories: تازہ ترین

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں کروڑوں روپے کا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب

ڈیرہ اسماعیل خان (خصوصی رپورٹر) خیبر پختونخوا کی معروف درسگاہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 1 کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد کی سنگین مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ فراڈ کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ اس بڑے مالیاتی اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کے انتظامی اور مالیاتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی کے چند مخصوص ملازمین نے مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے گزشتہ دو سے تین برس کے دوران یونیورسٹی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔ ان ملازمین پر الزام ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی سے الحاق شدہ (Affiliated) 12 نجی کالجوں سے موصول ہونے والی امتحانی و رجسٹریشن فیسوں اور دیگر سرکاری فنڈز کو یونیورسٹی کے آفیشل بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بجائے خوردبرد کر لیا۔

انتظامیہ کا مؤقف اور سخت اقدامات: گومل یونیورسٹی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا اور منظم فراڈ ہے، اور ابتدائی طور پر سامنے آنے والی 1 کروڑ 82 لاکھ روپے کی رقم کے علاوہ خردبرد کا اصل حجم اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔ اس خدشے کے پیشِ نظر تمام متعلقہ مالیاتی ریکارڈ کو قبضے میں لے کر گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس گھناؤنے تعلیمی و مالیاتی اسکینڈل میں ملوث پائے جانے والے ذمہ دار افسران اور ملازمین کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، ملوث ملازمین کو فوری طور پر عہدوں سے معطل کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے خلاف باقاعدہ فوجداری مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو ایف آئی آر (FIR) کی درخواست دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ اس فراڈ میں یونیورسٹی کے اندر یا باہر سے اور کون کون سے عناصر شامل ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

تعلیمی سرگرمیاں بحال، ڈی سی لاہور کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہراہ ایوانِ تجارت کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسم گرما کی…

6 hours ago

پشاور یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈرز کے لیے بی ایس 5th سمسٹر اور بی ایڈ کے داخلے جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADA /…

6 hours ago

چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر میں تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال…

6 hours ago

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے طلباء…

6 hours ago

معروف شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر) معروف شاعر، ادیب اور نامور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری طویل علالت کے…

1 day ago

میرپور خاص، محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں، صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس، 4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

میرپور خاص: محکمہ تعلیم میں گریڈ 16 کی جعلی بھرتیوں کا ڈراپ سین، صوبائی وزیر…

1 day ago