گیلے وال (( خصوصی نمائندہ)) تین روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دو بچیوں کے والدین نے ان کی فوری
بازیابی کے لیے سکول کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بچیوں کو خود
سکول چھوڑا تھا جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوئیں، لیکن اب معاملے پر غلط اور من گھڑت خبریں پھیلا کر انہیں
مزید شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ والدین نے حکام سے بچیوں کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔