یتیم طلبہ کے لیے تعلیمی بورڈ ملتان کے نئے اسکالرشپ کا اعلان

اسکالرشپ کے لیے تحصیل بورے والا، ضلع وہاڑی کے طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں

ملتان (وقائع نگار) تعلیمی بورڈ ملتان کی جانب سے یتیم طلبہ کے لیے نئے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکالرشپ کے لیے تحصیل بورے والا، ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے ایسے طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جنہوں نے میٹرک کا سالانہ امتحان 2026ء ملتان بورڈ سے کامیابی سے پاس کیا ہے اور گیارہویں جماعت میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

اہلیت کے لیے بنیادی شرائط

  • فرسٹ ڈویژن لازمی: امیدوار نے BISE ملتان کے کسی بھی سرکاری یا الحاق شدہ ادارے سے ایس ایس سی (میٹرک) کا پہلا سالانہ امتحان 2026ء کم از کم 60 فیصد نمبروں (فرسٹ ڈویژن) کے ساتھ پاس کیا ہو۔

  • صرف فریش  امیدوار اہل: اسکالرشپ کے لیے صرف نئے امیدوار اہل قرار دیے گئے ہیں، جبکہ دوبارہ امتحان دینے والے (Re-appear) اور نمبر بہتر بنانے والے  امیدوار اس کے اہل نہیں ہوں گے۔

  • تعلیمی ادارہ اور ڈومیسائل: امیدوار کا تحصیل بورے والا، ضلع وہاڑی کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے، جبکہ اس نے BISE ملتان کے کسی سرکاری یا الحاق شدہ ادارے میں ایچ ایس ایس سی (HSSC) پارٹ-1 (گیارہویں جماعت) میں داخلہ لیا ہو۔

  • یتیمی کا ثبوت: امیدوار کا یتیم ہونا ضروری ہے اور اس حوالے سے یونین کونسل، میونسپل کمیٹی، نادرا یا کسی دیگر مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی صورت میں باقاعدہ دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

نویں جماعت کے خراب نتائج پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جماعت نہم کے امتحانی نتائج میں عدم اطمینان…

8 گھنٹے ago

صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے معائنہ کا فیصلہ

پشاور (نامہ نگار) خیبر پختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے بھر کے سرکاری…

16 گھنٹے ago

دینی مدرسوں کے طلبہ بھی ”الیکٹرک بائیک“ سکیم میں شامل، رجسٹریشن کا آغاز

راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) طلبہ ریلیف سکیم کے تحت پنجاب بھر کے طلبہ و طالبات کو…

16 گھنٹے ago

سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں خصوصی بچوں کے لیے ایک ماہ کے اندر سکول کھولنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سوشل ویلفیئر، عشر، زکوٰۃ و بہبودِ نسواں…

17 گھنٹے ago

نئی گریڈنگ پالیسی نے تباہی مچا دی، نویں جماعت جنرل گروپ میں 64 فیصد طلبہ فیل، کامیابی کی شرح میں 18 فیصد کمی

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) ملک میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نافذ کی جانے والی…

18 گھنٹے ago

پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات سرگودھا یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب  نے ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات…

19 گھنٹے ago