UET Mardan
مردان ( نمائندہ خصوصی) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان میں گزشتہ روز طلباء کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے جواب میں یونیورسٹی انتظامیہ نے معطل طلبہ کی بحالی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف سنگین الزامات پر مبنی تفصیلی مؤقف جاری کر دیا ہے۔
طلباء تنظیم کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے یونیورسٹی کا مرکزی گیٹ بند کر دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء کا مؤقف تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے ساتھ حد سے زیادہ سختی برتی جا رہی ہے، لہٰذا معطل کیے گئے طلبہ کو فوری طور پر بحال کر کے انہیں (تعلیم جاری رکھنے کا) دوسرا موقع دیا جانا چاہیے۔ بعض ذرائع کے مطابق اس احتجاج میں یونیورسٹی سے باہر کے افراد کی شرکت بھی دیکھی گئی، جس کے باعث کیمپس میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے مظاہرین کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حالیہ تادیبی کارروائیاں معمولی نہیں بلکہ سنگین نوعیت کے واقعات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے دستیاب ویڈیوز اور رپورٹس کے حوالے سے درج ذیل حقائق سامنے رکھے ہیں:
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تمام حقائق کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور تعلیمی ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…