Home universties یونیورسٹی آف ایجوکیشن، میں 1068طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

یونیورسٹی آف ایجوکیشن، میں 1068طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

0
1
Distribution of scholarships in collaboration with PEF and PARCO
Distribution of scholarships in collaboration with PEF and PARCO

یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب، 1068طلباء کو لیپ ٹاپس دیئے گئے
لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مرکزی کیمپس، لاہور میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے 1,068 باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات کو ان کی تعلیمی کارکردگی اور اعلیٰ تعلیم سے وابستگی کے اعتراف میں لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے کی جبکہ مہمان خصوصی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن فہد شہباز تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اقدام کو نوجوانوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور تعلیمی برتری کے فروغ کی جانب

ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت انسانی وسائل میں سرمایہ کاری اور طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے انہیں عالمی معیشت میں مسابقت کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ مہمان خصوصی فہد شہباز نے اسکیم کے شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنا اور مختلف سماجی و معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔

لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ نے بھی اس موقع پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا اور اسے اپنی تعلیمی زندگی میں ایک ”گیم چینجر“ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر لیپ ٹاپس کی باضابطہ تقسیم عمل

میں لائی گئی۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here