اہم ترین

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی...

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

 اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام...

انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ ٹوبہ گریجویٹ کالج نے جیت لی

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے...

فیصل آباد، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر مانیٹرنگ اسسٹنٹ معطل، انکوائری کا حکم

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب نے...

یو ای ٹی میں طلبہ کے 483 پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

لاہور (سپیشل رپورٹر ) انسٹیٹیوٹ آف ڈیٹا سائنس یو ای ٹی لاہور نے ایک اہم تعلیمی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلے، دوسرے اور تیسرے سمسٹر کے طلبہ کے پراجیکٹس کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا۔ نمائش میں 483 جدید اور تخلیقی پراجیکٹس ڈسپلے کیے گئے، جو طلبہ کی فنی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی مسائل کے حل کی صلاحیت کا مظہر تھے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر تھے، جنہوں نے طلبہ اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا اور عملی و صنعت سے ہم آہنگ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشیں طلبہ کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آئندہ بھی عملی، تحقیق پر مبنی اور صنعت سے ہم آہنگ تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

نمائش میں صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بطور بیرونی جانچ کار منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان کی جدت، افادیت اور تجارتی امکانات کے حوالے سے قیمتی رائے دی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ ارشد کی قیادت اور رہنمائی کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جن کی کاوشوں سے اس نمائش کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ ڈاکٹر محمد شعیب، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس نے بھی تقریب کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔