اہم ترین

وفاقی وزیر صحت نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں شکایات کا نوٹس لے لیا شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے...

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) ملک کی سب سے بڑی درسگاہ،...

کراچی، انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے...

کمزور انگریزی ، فکری وسعت کی کمی اور اختیاری مضامین کا غیر موزوں انتخاب، سی ایس ایس امتحانات میں ناکامی کی بڑی وجہ قرار،

انگریزی زبان پر کمزور گرفت، فکری وسعت کی کمی اور اختیاری مضامین کا غیر موزوں انتخاب، سی ایس ایس امتحانات میں ناکامی کی بڑی وجہ قرار، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) سی ایس ایس امتحانات میں ہر سال امیدواروں کی بڑے پیمانے پر ناکامی کی اصل وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قومی اسمبلی میں اس حوالے سے ایک تفصیلی تحریری جواب جمع کرا دیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے

کہ امیدواروں کی انگریزی زبان پر کمزور گرفت، فکری وسعت کی کمی اور اختیاری مضامین کا غیر موزوں انتخاب نوجوانوں کی ناکامی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ تحریری جواب کے مطابق امتحانات میں بیٹھنے والے بیشتر امیدوار اپنے خیالات کو مربوط، منظم اور واضح انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت سے عاری ہوتے ہیں،

جس کی وجہ سے ان کے دلائل میں انتشار پیدا ہوتا ہے اور وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر پاتے۔ اختیاری مضامین کا چناؤ کرتے وقت بھی طالب علموں کی جانب سے فکری گہرائی کے بجائے سطحی رجحانات کو ترجیح دی جاتی ہے جو ان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔