سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر)
سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اکرام الدین اجن کے بعد اب اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو کی مدتِ ملازمت میں آئندہ چار سال کے لیے توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی اور شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر نصرت شاہ کی مدتِ ملازمت میں بھی گزشتہ ماہ اگست میں توسیع کی منظوری ہو چکی ہے

تاہم مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد کھنڈ کی مدتِ ملازمت میں توسیع سیاسی و سفارشی بنیادوں پر کی گئی ہے اور سندھ میں پولیٹیکل اپائنٹمنٹ (سیاسی و سفارشی بھرتی/تقرری) کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔ اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر ڈیزائن اینڈ ہیرٹیج سکھر اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی سفارش پر دے دی گئی ہے۔ یہ بھی اطلاع سامنے آئی ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کی سفارش پر ملازمت میں توسیع کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی مسترد کردہ سمری کو ہی دوبارہ منظور کرنا پڑا ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کی مداخلت پر وزیراعلیٰ سندھ نے سمری دوبارہ منگوائی

اور ماضی کے برعکس پروفیسر زاہد کھنڈ کو بغیر کسی عذر یا شرط کے آئندہ 4 سالہ مدت کے لیے ایک بار پھر وائس چانسلر بنانے کی منظوری دے دی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کی سفارش پر پروفیسر زاہد کھنڈ کو 4 سال کی ایکسٹینشن دیے جانے کے سبب پروفیسر اربیلا بھٹو کو بھی آئندہ مدت کے لیے وی سی مقرر کرنے کی منظوری دینا پڑی

یاد رہے کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ سندھ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کو بھی آئندہ چار سالہ مدت کے لیے توسیع دے چکے ہیں

اس تمام صورتحال پر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے اروڑ یونیورسٹی کا اشتہار نہیں دیا ہے، اگر کنٹرولنگ اتھارتی نے ایکسٹینشن دے دی ہے تو نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے”

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

3 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

4 گھنٹے ago

بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے کے بعد دیہاڑی کرنے پر مجبور

 لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…

4 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہور میں ’’بین الاقوامیت اور یونیورسٹیوں کی ترقی‘‘ کے موضوع پر خصوصی نشست

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …

4 گھنٹے ago

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق پر عالمی کانفرنس اختتام پذیر

اسلام آباد  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر…

4 گھنٹے ago