اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی بندش کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ حالات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے بیشتر سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کی جا رہی ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو آن لائن موڈ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
کامسیٹس یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز کا آغاز
اس سلسلے میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (COMSATS University Islamabad) نے انتظامی طور پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کو آن لائن موڈ پر منتقل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق
اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام “نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد
یونیورسٹی میں 24 ستمبر سے تمام کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تاحکم ثانی برقرار رہے گا تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو سفری مشکلات اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے بچایا جا سکے۔
اسکولوں اور کالجوں کی بندش
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر دیگر تعلیمی ادارے، بشمول پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز و کالجز، راستوں کی بندش اور ٹریفک کی معطلی کے باعث بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔
راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں کے شہریوں اور بالخصوص طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…
کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…
لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر…