سکولز

عید سے قبل اساتذہ کی "عید” ہوگئی, ہارڈ شپ پر تبادلوں کے منتظر ہزاروں اساتذہ کو آرڈرز مل گئے

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی حکومت نے عید الفطر سے قبل اساتذہ کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے ہارڈ شپ کی بنیاد پر تبادلوں کے منتظر ہزاروں اساتذہ کے آرڈرز جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد اساتذہ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اسے "عید سے پہلے عید” قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن میں تبادلوں کے لیے تقریباً 56 ہزار اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائی تھیں،

جن میں سے کڑی چھان بین اور میرٹ پر پورا اترنے والے لگ بھگ 8 ہزار اساتذہ کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ ان اساتذہ کو گزشتہ تین ماہ سے اپنے تبادلوں کے آرڈرز کا شدت سے انتظار تھا اور آرڈرز کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے اساتذہ تنظیموں اور منتخب امیدواروں میں تشویش پائی جا رہی تھی، تاہم صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے 18 مارچ کی ڈیڈ لائن کے مطابق تمام انتظامی رکاوٹیں دور کر کے آرڈرز آن لائن سسٹم اور متعلقہ دفاتر کے ذریعے جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلوں کے اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے میرٹ اور ہارڈ شپ کے مروجہ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فہرستیں تیار کیں۔ آرڈرز کی وصولی کے بعد اساتذہ نے سکھ کا سانس لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں سے قبل اپنے پسندیدہ یا قریبی اسٹیشنز پر تبادلہ ہونا ان کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اساتذہ نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے

کہ اس فیصلے سے نہ صرف ان کی سفری اور ذاتی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ وہ عید کے بعد نئے تعلیمی سیشن میں زیادہ جذبے اور یکسوئی کے ساتھ اپنی تدریسی ذمہ داریاں پوری کر سکیں گے۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام تبادلے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی نظام میں شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

11 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

12 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

14 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

14 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

14 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

15 گھنٹے ago