Categories: بریکنگ نیوز

آسٹریلیا کا کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے لیے بڑا قدم، خلاف ورزی پر کمپنیوں کے لیے جرمانہ دگنا کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے اور انہیں ان پلیٹ فارمز سے دور رکھنے کے لیے حکومتی سطح پر ایک بڑا اور سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے بچوں کے تحفظ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے جرمانے کی رقم کو دگنا کرنے کی نئی تجویز پیش کر دی ہے۔

عالمی جریدے "دی گارڈین” کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلوی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے قانون کو مزید سخت بنا دیا ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی یا بچوں کو فلٹر کرنے میں ناکام رہنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں پر اب 9 کروڑ 90 لاکھ آسٹریلوی ڈالر تک کا بھاری جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو کہ سابقہ مقررہ جرمانے سے دوگنا ہے۔

وانا میں مسلح افراد کی گرلز سکولوں کو بند کرنے کی دھمکیاں، ہزاروں طالبات کی تعلیم خطرے میں پڑ گئی

ٹیکنالوجی کمپنیاں ذمہ داری پوری نہیں کر رہیں: وزیراعظم آسٹریلیا آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس سخت قانون اور جرمانے کی رقم میں غیر معمولی اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے خاطر خواہ اور تسلی بخش اقدامات نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت اور

ان کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور جو کمپنیاں آسٹریلوی قوانین کے مطابق بچوں کو سوشل میڈیا تک رسائی سے روکنے میں ناکام رہیں گی، انہیں اب بھاری مالیاتی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس بل کی منظوری کے بعد آسٹریلیا دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر سب سے سخت ڈیجیٹل قوانین نافذ کرنے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago