Categories: تازہ ترین

بنوں, تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج

بنوں (نمائندہ خصوصی) پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں میں سیکرٹری (بی پی ایس 19) کی ڈیوٹیشن پر تعیناتی کے خلاف دائر آئینی درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کو نئے بھرتی عمل کے خلاف قانون کے مطابق الگ سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

دو رکنی بنچ کا فیصلہ اور وکلاء کے دلائل: کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کے معزز ججز، جسٹس محمد طارق آفریدی اور جسٹس ثابت اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ مقدمے کی تفصیلی سماعت کے بعد معزز عدالت نے فیصلہ سنایا۔

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

سماعت کے دوران:

درخواست گزار کی جانب سے عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیے۔
سردار نعیم خان ایڈوکیٹ اور اکرام اللہ خان مروت ایڈوکیٹ براہِ راست عدالت میں پیش ہوئے۔
صوبائی حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد اصغر خان احمدزئی نے کی۔

عدالت کا مؤقف: معزز عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار یہ ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے کہ اس کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک کیا گیا یا اس کے کسی قانونی حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ عدالت نے مزید واضح کیا کہ اگر درخواست گزار کو نئے بھرتی کے عمل پر کوئی اعتراض ہے، تو وہ قانون کے مطابق علیحدہ قانونی کارروائی کا راستہ اختیار کر سکتا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago