یوای ٹی مردان کے وفد کی انجینئرنگ کونسل چیئرمین سے ملاقات

یوای ٹی مردان کے وفد کی انجینئرنگ کونسل چیئرمین سے ملاقات

انجینئرنگ تعلیم و تحقیق میں جدت، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ اور اہم امور پر تبادلہ خیال

مردان (ایجوکیشن رپورٹر)

جامعہ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر سے خصوصی ملاقات کی، جس میں انجینئرنگ تعلیم و تحقیق میں جدت، مصنوعی ذہانت (AI)، انٹرپرینیورشپ اور صنعت و اکیڈمیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے متعلق اہم امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان، چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس پروفیسر ڈاکٹر ابرار علی شاہ اور چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے یوای ٹی مردان کو انجینئرنگ کے شعبے میں متعدد مستقبل بنیاد اقدامات اور منصوبوں کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

11 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

12 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

14 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

14 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

14 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

15 گھنٹے ago