معروف شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر) معروف شاعر، ادیب اور نامور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 91 برس تھی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین لاہور میں ادا کی جائے گی۔

اصغر اسد جعفری 1935 میں دریا خان میں پیدا ہوئے اور اپنی علمی، ادبی و تعلیمی خدمات کے باعث ملک بھر میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ انہوں نے شعبہ تعلیم میں طویل خدمات سرانجام دیں، وہ 1961 میں میونسپل کمیٹی ہائی سکول بھکر کے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے اور 1985 تک خدمات سرانجام دیں، جس کے بعد وہ ڈی ای او بھکر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

وہ ایک ممتاز شاعر اور طنز نگار بھی تھے جنہوں نے لالی ووڈ کی فلموں کے لیے گیت بھی تحریر کیے۔ ان کی سنجیدہ اور مزاحیہ شاعری پر مشتمل متعدد کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جبکہ ان کی مزاحیہ نظم "مغل کی کار” ان کے منفرد شعری اسلوب کی عکاس ہے۔ معروف گلوکارہ و شاعرہ قندیل جعفری، نعمانہ جعفری اور سفارتکار شکیل جعفری ان کی اولاد میں شامل ہیں۔ ان کے انتقال پر ادبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے علمی و ادبی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

9 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

10 گھنٹے ago