Categories: سکولز

طلبا کی بین الاقوامی تعلیمی مقابلوں میں شرکت، فنڈ مختص

محکمہ اسکول ایجوکیشن، سنگاپور انٹرنیشنل ماسٹری کنٹسٹس سینٹر اور انٹرنیشنل کونسلٹس اینڈ اسسمنٹس میں یادداشت پر دستخط

سرکاری سکولوں کے طلبا کے لیے 60 ملین روپے کی معاونت کریں گے، صدر سنگاپور انٹرنیشنل ماسٹری کنٹسٹس ہنری اونگ

کراچی (سٹاف رپورٹر)

سندھ کے سرکاری اسکولوں کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے بین الاقوامی تعلیمی مقابلوں اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے نئے مواقع کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے بین الاقوامی معیار کے تعلیمی مقابلوں اور سرٹیفکیشن کے لیے 60 ملین روپے کی معاونت حاصل کر لی ہے، جس کے تحت سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو عالمی سطح کے مختلف تعلیمی مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی قیادت میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ، سنگاپور انٹرنیشنل ماسٹری کنٹسٹس سینٹر اور انٹرنیشنل کونسلٹس اینڈ اسسمنٹس کے درمیان لیٹر آف انڈر اسٹینڈنگ  پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ایڈیشنل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سنگاپور انٹرنیشنل ماسٹری کنٹسٹس سینٹر سنگاپور کے صدر ہنری اونگ، انٹرنیشنل کونسلٹس اینڈ اسسمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مخدوم حسین بھٹی، طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں کے ہونہار طلبہ کو دنیا سے جوڑنے اور ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی جانب یہ ایک اہم قدم  ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

10 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

11 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

13 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

13 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

13 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

14 گھنٹے ago