سندھ، ہر طالب علم کا ڈیجیٹل تعلیمی پروفائل تشکیل دیا جا رہا ہے، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ

تعلیمی کارکردگی، امتحانی ریکارڈ اور اسکول منتقلی سمیت طالب علم کے مکمل تعلیمی سفر کا ریکارڈ موجود ہوگاتعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے والے سسٹم  کا دائرہ کار 3,647 سرکاری اسکولوں تک وسیع کر دیا ہے: وزیر تعلیم
کراچی (سٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ڈیجیٹل اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے حاضری کی نگرانی اور تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے والے "اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈر لیس سسٹم” (SAMRS) کا دائرہ کار 3,647 سرکاری اسکولوں تک وسیع کر دیا ہے۔
>وزیر تعلیم کا بیان وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بتایا کہ اب ہر طالب علم کا ڈیجیٹل تعلیمی پروفائل تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں حاضری، تعلیمی کارکردگی، امتحانی ریکارڈ اور اسکول منتقلی سمیت طالب علم کے مکمل تعلیمی سفر کا ریکارڈ محفوظ رہے گا۔اہم پیش رفت اور اعداد و شمار

 

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو 

آن بورڈ اسکولز 27 اگست 2026ء تک صوبے کے 3,481 سرکاری اسکول SAMRS نظام پر آن بورڈ ہو چکے ہیں۔
مستقبل کا ہدف: سندھ کے تمام سرکاری اسکولوں کو اپریل 2027ء تک اس ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پالیسی منظوری سندھ کابینہ نے مارچ 2026ء میں SAMRS پالیسی 2026 کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد طلبہ کی حاضری کی مؤثر نگرانی، مسلسل غیر حاضری کی بروقت نشاندہی اور ڈراپ آؤٹ کے خطرے سے دوچار طلبہ کی شناخت ہے۔
نظام کی خصوصیات

منفرد شناختی کارڈز طلبہ کے لیے منفرد اور جاری کیے جائیں گے جس کے ذریعے تعلیمی ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر منظم رہے گا۔
رپورٹس کی تیاری روزانہ، ماہانہ اور سالانہ رپورٹس اور سرٹیفکیٹس کی تیاری کی سہولت میسر ہوگی۔
والدین کو اطلاع مسلسل غیر حاضری کی صورت میں والدین کو SMS، ای میل اور WhatsApp الرٹس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
غیر حاضری کی وجوہات کی نشاندہی سسٹم میں موجود غیر حاضری کی وجوہات معلوم کر کے مناسب اصلاحی اقدامات میں معاونت فراہم کرے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago