تعلیمی کارکردگی، امتحانی ریکارڈ اور اسکول منتقلی سمیت طالب علم کے مکمل تعلیمی سفر کا ریکارڈ موجود ہوگا تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے والے سسٹم کا دائرہ کار 3,647 سرکاری اسکولوں تک وسیع کر دیا ہے: وزیر تعلیم
کراچی (سٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ڈیجیٹل اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے حاضری کی نگرانی اور تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے والے "اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈر لیس سسٹم” (SAMRS) کا دائرہ کار 3,647 سرکاری اسکولوں تک وسیع کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم کا بیان: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بتایا کہ اب ہر طالب علم کا ڈیجیٹل تعلیمی پروفائل تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں حاضری، تعلیمی کارکردگی، امتحانی ریکارڈ اور اسکول منتقلی سمیت طالب علم کے مکمل تعلیمی سفر کا ریکارڈ محفوظ رہے گا۔
اہم پیش رفت اور اعداد و شمار
-
آن بورڈ اسکولز: 27 اگست 2026ء تک صوبے کے 3,481 سرکاری اسکول SAMRS نظام پر آن بورڈ ہو چکے ہیں۔
-
مستقبل کا ہدف: سندھ کے تمام سرکاری اسکولوں کو اپریل 2027ء تک اس ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
-
پالیسی منظوری: سندھ کابینہ نے مارچ 2026ء میں SAMRS پالیسی 2026 کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد طلبہ کی حاضری کی مؤثر نگرانی، مسلسل غیر حاضری کی بروقت نشاندہی اور ڈراپ آؤٹ کے خطرے سے دوچار طلبہ کی شناخت ہے۔
نظام کی خصوصیات
-
منفرد شناختی کارڈز: طلبہ کے لیے منفرد Student IDs اور QR Codes جاری کیے جائیں گے جس کے ذریعے تعلیمی ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر منظم رہے گا۔
-
رپورٹس کی تیاری: روزانہ، ماہانہ اور سالانہ رپورٹس اور سرٹیفکیٹس کی تیاری کی سہولت میسر ہوگی۔
-
والدین کو اطلاع: مسلسل غیر حاضری کی صورت میں والدین کو SMS، ای میل اور WhatsApp الرٹس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
-
غیر حاضری کی وجوہات کی نشاندہی: سسٹم میں موجود Student Attendance Redressal System غیر حاضری کی وجوہات معلوم کر کے مناسب اصلاحی اقدامات میں معاونت فراہم کرے گا۔

