Categories: تازہ ترین

پنجاب کے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے فوجی اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ، سمری وزیرِ اعلیٰ کو ارسال

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے سابق فوجی اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے پروسیس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے 22 اضلاع میں فوجی ملازمین بطور مانیٹرنگ اینڈ ایووایلیویشن آفیسرز (MEAs) ایک سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے، جنہیں 60 ہزار روپے تنخواہ، سرکاری موٹر سائیکل اور محکمہ تعلیم کے رولز کے مطابق دیگر سہولیات دی جائیں گی۔

یہ بھرتیاں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت ہوں گی، جن کے لیے جے سی اوز، این سی اوز سے 7 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ امیدواروں کے لیے عمر کی حد 30 سے 55 سال، تعلیم گریجویشن، پنجاب کا ڈومیسائل، آئی ٹی میں تجربہ اور صحت مند ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 28 اضلاع کے لیے 21 فوجی اور 7 سویلین آفیسرز بھرتی ہوں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں ڈیلی ویجز پر عارضی بنیاد پر کام کرنے والے 1.5 لاکھ اسکول ٹیچنگ انٹرنز کے ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں 9 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے، جس کے تحت جاری تعلیمی سیشن مارچ 2027ء تک ہو گا۔ سمری کی منظوری کے ساتھ ہی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

11 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

12 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

14 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

14 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

14 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

15 گھنٹے ago