لاہور (سپیشل رپورٹر) گڑھی شاہو میں کالج کی خاتون لیکچرار کو زبردستی ہراساں کرنے اور راستہ روکنے کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت واصف کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر متاثرہ خاتون لیکچرار کا سابق طالب علم نکلا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گلی سے گزرنے والی خاتون استاد کا زبردستی راستہ روکا، اس کا بیگ چھین لیا اور اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔
واقعے کی CCTV ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے، جس میں ملزم کو خاتون لیکچرار کو مبینہ طور پر ہراساں کرتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ گڑھی شاہو پولیس نے گرفتار ملزم واصف کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…