spot_img

ذات صلة

جمع

تدریسی اوقات میں اساتذہ کے سرکاری دفاتر جانے پر پابندی عائد

ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کا...

خاتون استاد کو ہراساں کرنے والا سابق طالب علم گرفتار، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور (سپیشل رپورٹر) گڑھی شاہو میں کالج کی خاتون لیکچرار کو زبردستی ہراساں کرنے اور راستہ روکنے کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت واصف کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر متاثرہ خاتون لیکچرار کا سابق طالب علم نکلا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گلی سے گزرنے والی خاتون استاد کا زبردستی راستہ روکا، اس کا بیگ چھین لیا اور اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

واقعے کی CCTV ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے، جس میں ملزم کو خاتون لیکچرار کو مبینہ طور پر ہراساں کرتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ گڑھی شاہو پولیس نے گرفتار ملزم واصف کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔