راولپنڈی (خبر نگار) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے برطانیہ کی یونیورسٹی فیس کی آڑ میں غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک چلانے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم محمد مبشر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی انکوائری نمبر 75/2024 کی تکمیل پر کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان حمزہ فیصل، عابد حسین بٹ، عزیر قریشی اور گرفتار ملزم محمد مبشر نے شکایت کنندہ سے 56 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے۔ یہ رقم شکایت کنندہ کے بیٹے شبیہ الحسن کی لنکاسٹر یونیورسٹی کی فیس بینکنگ چینل کے ذریعے بھجوانے کے نام پر لی گئی تھی، تاہم اسے غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لنکاسٹر یونیورسٹی کے فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رقم جمع کروانے والے شخص کے بارے میں استفسار پر کوئی معلومات نہ ملنے پر اپریل 2024 میں رقم نامعلوم ذریعے کو واپس کر دی گئی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مالیاتی لین دین اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…