پشاور (سپیشل رپورٹر) جامعہ پشاور کے سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ کی توثیق کرتے ہوئے متعدد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی اگلے گریڈ (گریڈ 21) میں ترقی (پروموشن) کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد 20 سے زائد اساتذہ عرصہ 8 سال بعد فل پروفیسر بن گئے ہیں۔
ترقی پانے والے اساتذہ میں ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری، ڈاکٹر ثناء اللہ، ڈاکٹر فرح زیدی، ڈاکٹر طاہر حسین، ڈاکٹر اکبر زادہ، ڈاکٹر محمد یاسین، ڈاکٹر سعیم حسن، ڈاکٹر انوار الحق، علی شاہ، ڈاکٹر ضیاء عبید، ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر سلیمان خان، ڈاکٹر رسول خان، ڈاکٹر نور ثناء الدین، ڈاکٹر مسرت انور، ڈاکٹر رضیہ طارق، ڈاکٹر فرخندہ حیات، ڈاکٹر سمیعہ احمد، ڈاکٹر فرحانہ قاضی، ڈاکٹر سمیرا افضل، ڈاکٹر حامدی سعید اور ڈاکٹر محمد خسرون شامل ہیں۔
ترقی پانے والے ان اساتذہ میں لیپچررز اور اسسٹنٹ پروفیسران بھی شامل تھے جنہیں طویل انتظار کے بعد اگلے گریڈز میں پروموشن ملی ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…